وزیرِ اعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر آج پشاور روانہ ہوں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

Hindutva Supremacist Modi govt becoming a threat to India's neighbours: PM Imran

وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان آج ایک روزہ سرکاری دورے پر خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور روانہ ہوں گے۔

صوبائی دارالحکومت پشاور میں وزیرِ اعظم عمران خان کو صوبائی حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کے خلاف حفاظتی اقدامات، متاثرہ کیسز اور اموات سمیت دیگر تفصیلات پر مشتمل بریفنگ دی جائے گی۔

پشاور میں وزیرِ اعظم عمران خان حیات آباد میڈیکل کمپلیکس  کا دورہ کریں گے اور ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیں گے۔

وفاقی حکومت کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت مستحق افراد کو راشن فراہم کرنے کیلئے ملک بھر میں ہزاروں سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ وزیرِ اعظم پشاور میں قائم ایک سنٹر کا دورہ بھی کریں گے۔

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت مستحقین کیلئے قائم سینٹر کے دورے کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان سنٹر میں عوام کو دی جانے والی امداد کا جائزہ لیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ کے دیہی علاقوں میں وزیرِ اعظم عمران خان کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے نام پر  500 روپے فی خاندان رشوت لینے کا انکشاف ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ  غریب طبقے کو بھی مشکل حالات میں سندھ کی انتظامیہ نے نہیں بخشا۔

مزید پڑھیں: ایمرجنسی کیش کے نام پر 500فی خاندان رشوت لینے کا انکشاف

Related Posts