وزیر اعظم سے امریکی ڈیموکریٹ رہنماء طاہر جاوید کی ملاقات

تازہ ترین

تازہ ترین

Imran khan tahir javed
Imran khan tahir javed

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے امریکی ڈیمو کریٹ رہنما طاہر جاوید نے ملاقات کی جس میں خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی۔وزیراعظم نے جنوبی ایشیا کی صورت حال پر واشنگٹن میں کانفرنس کی ہدایت بھی کی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو دنیا بھر میں بے نقاب کیا جائے جبکہ بھارت میں جاری انتہا پسندی اور اقلیتوں کے ساتھ نارواسلوک کو بھی منظر عام پر لائیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداروں سے متعلق قانون سازی پر اتفاق رائے ضروری ہے، فواد چوہدری

Related Posts