وزیراعظم آج ساہیوال کا دورہ کرینگے، 18 ارب کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان متوقع

تازہ ترین

تازہ ترین

PM Imran Khan will visit Sahiwal today

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج ساہیوال کا دورہ کریں گے، گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب بھی ہمراہ ہوں گے، وزیراعظم 18 ارب کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے۔

وزیراعظم یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام کا بھی افتتاح کریں گے، وزیراعظم عمران خان ساہیوال میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کریں گے، وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیک تقسیم کریں گے۔

اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان کراچی اور بلوچستان کیلئے بھی ترقیاتی پیکیجز کا اعلان کرچکے ہیں اور آج ساہیوال کے عوام کیلئے ہیلتھ کارڈ،کامیاب جوان پروگرام کے چیک تقسیم کرنے کے علاوہ سیاسی عمائدین سے ملاقات بھی کرینگے۔

مزید پڑھیں:بیرون ممالک سے پیسہ واپس لانے کے لئے الگ کمیشن لا رہے ہیں،وفاقی وزراء

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کہا تھاکہ کریمنل اقتدار میں آئیں گے تو پھر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ کسی فیکٹری میں چور کو بٹھا دیں گے تو وہ تباہ ہو جائے گی۔ ملکی نظام ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا۔

وزیراعظم کا ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت کسی بھی شعبے میں ہم سے آگے نہیں، ہمیں اپنی صلاحیتوں پر اعتماد کرنا ہوگا۔ ہمیں احساس کمتری سے نکلنا چاہئے۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے شمار وسائل دیئے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے جب کریمنل اقتدار میں آئیں گے تو پھر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ ہم نے ملک کے سسٹم کو ٹھیک کرنا ہے، تبدیلی میں وقت لگے گا۔ لوگوں کو پرانی عادتیں پڑ جائیں تو سسٹم کو تبدیل کرنے میں وقت لگتا ہے۔

Related Posts