وفاقی مشیر برائے بحری امور محمود مولوی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان فقید المثال ترقی کرے گا، میں اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز اپنے پیغام میں مشیر بحری امور محمود مولوی نے بتایا کہ انہوں نے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کے ہمراہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔
مشیر بحری امور محمود مولوی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ملاقات کے حوالے سے تصویر شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر پختہ اعتماد کا اظہار کیا۔
محمود مولوی نے ملاقات کا احوال بیان کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تاریخ ساز ترقی کرے گا، جو اس سے قبل کبھی نہیں ہوئی۔
Had the privilege of meeting the Honorable Prime Minister of Pakistan @ImranKhanPTI alongside with Federal Minister of Maritime Affairs @AliHZaidiPTI
I am certain under PM Imran Khan's leadership Pakistan will progress and develop like never before. pic.twitter.com/579e4yewiO— Mahmood Moulvi (@MoulviMahmood) December 10, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل مشیر بحری امور محمود مولوی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے معیشت بہتر ہورہی ہے۔ غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہاہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ، اسٹاک مارکیٹ اوپر جارہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے دو روز قبل کراچی میں تاجروں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مشیر بحری امور نے کہا کہ حکومت کی کوششوں اور مثبت پالیسیوں کی بدولت سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہورہا ہے۔
محمود مولوی نے کہا کہ ملک کی معیشت مستحکم ہورہی ہے اوربین الاقوامی ادارے بھی معیشت پر اعتماد کر رہے ہیں۔پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 236 فیصد اضافہ ہوا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے ، محمود مولوی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








