اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ہزارہ متاثرین کا مطالبہ منظور کرتے ہوئے دورہ کوئٹہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین سے ملاقات کیلئے جلد کوئٹہ کا دورہ کرونگا۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہ مچھ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ میں اپنے پیاروں کو کھونے والے ہزارہ خاندانوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ میں ان کے دکھوں اور ان کے مطالبات سے واقف ہوں۔ ہم مستقبل میں اس طرح کے حملوں کی روک تھام کے لئے اقدامات کررہے ہیں اور جانتے ہیں کہ ہمارا پڑوسی اس فرقہ وارانہ دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ میں آپ کے دکھ اورمصائب میں آپ کے ساتھ ہوں اورمیں بہت جلد تمام متاثرہ خاندانوں سے ذاتی طور پر دعا اور تعزیت کے لئے ملاقات کروں گا۔ ان کا کہنا ہے کہ میں کبھی بھی اپنے عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا،برائے مہربانی اپنے عزیزوں کو دفن کریں تاکہ ان کی روح کو سکون ملے۔
مزید پڑھیں: کراچی کے مختلف مقامات پر شیعہ برادری کا دھرنا، ٹریفک کی بد ترین صورتحال
واضح رہے کہ مچھ میں اتوار کے روز دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونیوالے افراد کے لواحقین نے تاحال اپنے پیاروں کی تدفین نہیں کی بلکہ میتیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا جارہا ہے۔
متاثرہ خاندانوں نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور دیگر وزراء کی یقین دہانیوں کے باوجود احتجاج ختم کرنے سے انکار کرتے ہوئے وزیراعظم سے کوئٹہ آنے کا مطالبہ کیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان نے ہزارہ متاثرین کے مطالبے پر کوئٹہ کا دورہ دہشت گردوں کیخلاف اقدامات کی یقین دہانی کروای دی ہے۔
I share your pain & have come to you before also to stand with you in your time of suffering. I will come again very soon to offer prayers and condole with all the families personally. I will never betray my people's trust. Please bury your loved ones so their souls find peace.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 6, 2021
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








