کب تک دنیا انتہا پسند مودی کے فاشسٹ اقدامات پر خاموش رہے گی، وزیر اعظم عمران خان

تازہ ترین

تازہ ترین

Imran-Khan-10
Imran-Khan-10

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ کب تک دنیا انتہا پسند مودی کے فاشسٹ اقدامات پر خاموش رہے گی۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے ریاستی دہشت گردی سے متعلق بھارتی جریدے کا مضمون اور چند ویڈیو بھی شیئر کیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ مودی حکومت بھارت میں ریاستی دہشتگردی پر اتر آئی ہے ۔ وزیراعظم نے بھارتی اخبار کے آرٹیکل کا حوالہ دیا۔

وزیر اعظم نے کہاکہ بھارتی اخبار نے ریاست کی طرف سے نفرت کی پالیسیوں پر تنقید کی ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ فسطائی مودی سرکار ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے، دنیا کب تک اس ریاستی دہشت گردی پر خاموش رہے گی۔

Related Posts