اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان بلوچستان کے ایک روزہ دورے پر آج کوئٹہ پہنچیں گے ،گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقاتیں کریں گے ،وزیر اعظم کو بلوچستان کی موجودہ سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز وزیر اعظم کے ہمراہ اس دورے پر بلوچستان جائینگے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وزیر اعظم چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر شدہ سڑک کا افتتاح کریں گے۔ وہ اپنے دورے کے دوران بلوچستان کے لئے ترقیاتی پیکیج کا بھی اعلان کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان کوئٹہ میں قیام کے دوران صوبائی اسمبلی کے ممبران اور اپنی پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔