وزیراعظم عمران خان کا بغیر پروٹوکول اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان کا بغیر پروٹوکول اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ
وزیراعظم عمران خان کا بغیر پروٹوکول اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بغیر پروٹوکول اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے ۔

دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان اپنی گاڑی خود چلا رہے تھے، وزیراعظم کے ہمراہ چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی بھی موجود تھے۔ وزیراعظم کے ساتھ وزیراعظم آفس کے عملے کا کوئی اہلکار نہیں تھا۔

 

وزیراعظم نے ارجنٹائن پارک، ٹریل فائیو، مرغزار اور مارگلہ روڈ کا دورہ کیا اور شجرکاری مہم میں لگائے گئے پودوں کو بھی چیک کیا۔

اس دوران وزیراعظم عمران خان نے مختلف علاقوں میں مرمت کی گئی سڑکوں کا معائنہ بھی کیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ترقیاتی کاموں پر وزیر اعظم کو بریفنگ بھی دی۔ 

دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے دکانداروں سے کورونا کی خطرناک صورتحال کے میں ان کے کاروباری حالات بھی دریافت کیے۔

یہ بھی پڑھیں : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینیٹر کی اعتکاف، شب قدر اور نمازعید کے لیے گائیڈ لائن جاری

Related Posts