ہیلتھ کارڈکی بدولت نجی شعبہ دیہات میں بھی ہستپال بنائے گا۔وزیراعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

ہیلتھ کارڈکی بدولت نجی شعبہ دیہات میں بھی ہستپال بنائے گا۔وزیراعظم
ہیلتھ کارڈکی بدولت نجی شعبہ دیہات میں بھی ہستپال بنائے گا۔وزیراعظم

بہاولپور: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہیلتھ کارڈ کی بدولت نجی شعبہ دیہات میں بھی ہسپتال بنائے گا جبکہ یونیورسل ہیلتھ انشورنس دنیا کے امیر ممالک میں بھی نہیں دی جاتی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے آج بہاولپور میں ہیلتھ کارڈ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آبادی تیزی سے بڑھی ہے۔ تیزی سے بڑھتی آبادی کیلئے 5سال میں ہسپتال اتنی رقم نہیں آسکتی کہ ہسپتال بنائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اراکین اسمبلی کی تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست خارج

ملک میں علاج معالجے کی سہولیات کے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ڈسٹرکٹ ہسپتالوں پر پیسے خرچ کرتی ہے مگر وہاں ڈاکٹرز نہیں جاتے۔ صحت کارڈ کے اجراء کے بعد نجی شعبہ چھوٹے سے چھوٹے شہروں میں بھی ہسپتال بنائے گا۔

ہیلتھ کارڈ کے اجراء کو تاریخی اقدام قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس اقدام سے پورے پاکستان میں ہیلتھ سروس پہنچ جائے گی۔ صحت کارڈ سے دیکھتے ہی دیکھتے شعبۂ صحت میں انقلاب آجائے گا۔

گزشتہ دور کے حکمرانوں کے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ کسی کو کھانسی بھی ہوتی تھی تو پورا ٹبر ملک سے باہر علاج کرانے چلاجاتا تھا۔ کورونا سے دنیا میں مہنگائی بڑھی اور اقتصادی مسائل میں اضافے سے معیشت نیچے چلی گئی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا کے باعث دنیا مشکل دور سے گزر رہی ہے اور ہم صحت کارڈ دے رہے ہیں۔ اپوزیشن کہتی تھی حکومت نااہل ہے۔ اگر نااہل یا کرپٹ ہے تو چوٹی کے تین ممالک میں کیسے شامل ہوگئی؟بلوم برگ کے مطابق ہماری معیشت مستحکم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک نے تصدیق کی کہ معیشت کی شرحِ نمو 5.37 فیصد ہے۔ وہ ملک جو دنیا کے ٹاپ 3 ممالک میں شامل ہوسکتا ہے، وہ کیسے نااہل ہوگا؟ اپوزیشن بتائے شہباز شریف کے بیٹے کی شوگر مل اکاؤنٹ میں 400کروڑ کیسے آئے؟

 

Related Posts