وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستان کی پہلی ڈرون پالیسی کی منظوری دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

coalition party claims PTI government ends in 3 months

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستان کی پہلی ڈرون پالیسی مرتب کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستان کی پہلی ڈرون پالیسی مرتب کرنے کی منظوری دی ہے، پالیسی کے نتیجے میں پاکستان میں ڈرونز کا شعبہ ترقی کرے گا۔

پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پالیسی کے نتیجے میں پاکستان میں خاص طور پر زرعی ڈرونز کی صنعت میں نئی جہتیں پیدا ہوں گی اور جدید ڈرونز کی پرائیویٹ درآمد بھی ممکن ہوسکے گی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ ڈرونز  پاکستان کے شعبۂ زراعت میں انقلابی ترقی لاسکتے ہیں جس کے بعد ملک خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے۔

ٹوئٹر پر رواں برس جولائی کے دوران اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے 2 زرعی ڈرونز کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کی تفصیلات سے عوام کو آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: ڈرونز زراعت میں انقلابی ترقی لا سکتے ہیں۔وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی

Related Posts