اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی پہلی آواز کہلانے والے سینئر کمپیئر طارق عزیز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ معروف کمپیئر طارق عزیز کے انتقال پر دلی افسوس ہوا جو اپنے وقت کا تابندہ ستارہ رہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ طارق عزیز نے پی ٹی وی کے پہلے گیم شو نیلام گھر کی میزبانی کی۔ مرحوم کمپیئر کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہماری دلی ہمدردیاں ہیں۔
Saddened to learn of the passing of Tariq Aziz, an icon in his time and a pioneer of our TV game shows. My condolences and prayers go to his family.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 17, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی وی کے پروگرام نیلام گھر سے شہرت پانے والے کمپیئر اور سینئر فلمی اداکار طارق عزیز کا آج لاہور میں انتقال ہوگیا جبکہ انتقال کے وقت ان کی عمر 84 سال تھی۔
گلے میں تکلیف کے باعث ان کولاہور کے نجی ہسپتال میں لایا گیا، جہاں کچھ وقت علاج کے بعد ان کا انتقال ہوگیا۔ انہیں کوئی مہلک بیماری نہیں تھی۔
مزید پڑھیں: سینئر ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








