سیاسی مصروفیات،وزیراعظم عمران خان نے ایک روزہ دورہ لاہور ملتوی کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

PM Khan have launch the low-cost housing project in Sargodha

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے مصروف شیڈول کی وجہ سے ایک دن کا دورہ لاہور ملتوی کردیا، نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، کوئٹہ کے دورہ کو بھی حتمی شکل نہیں دی جاسکی۔

ایک روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں متعدد اجلاسوں کی سربراہی کرنے والے تھے جس میں والٹن ایئرپورٹ میگا پروجیکٹ کے بارے میں بریفنگ بھی شامل تھی جبکہ وزیراعظم کومختلف ترقیاتی اسکیموں کے بارے میں بھی آگاہ کیا جانا تھا۔

ایک اور اجلاس میں وزارت قانون اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کے ذریعہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن کی جاری کردہ ڈیڈ لائن پر وزیر اعظم نے تیاریوں کے حوالے سے بھی جائزہ لینا تھا۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم کی زیر صدارت سانحہ کوئٹہ مچھ پر اہم اجلاس، کوئٹہ روانگی کا فیصلہ نہ ہوسکا

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان تاحال کوئٹہ کا دورہ بھی نہیں کرپائے، ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان سیاسی مصروفیات کی وجہ سے کوئٹہ کا دورہ نہیں کرپارہے تاہم اپوزیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان محض اپنی انا کی وجہ سے کوئٹہ جانے سے انکاری ہیں۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کوئٹہ کے معاملات طے ہونے کے بعد کوئٹہ جانا چاہتے ہیں تاہم تاحال دور ہ کوئٹہ کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

Related Posts