اسلام آباد: آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ پروگرام میں وزیر اعظم آج عوام سے براہِ راست گفتگو کریں گے۔ عوام کو سرکاری پالیسیوں اور پیش رفت سے آگہی دی جائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر2 روز قبل وزارت قومی صحت کی وفاقی پارلیمانی سیکریٹری و رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے اپنے پیغام میں کہا کہ آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ پروگرام 23 جنوری کو سہ پہر 3 بجے نشر کیا جائے گا۔
حکومت ذاتی نہیں بلکہ عوامی فلاح و بہبود کیلئے کام کررہی ہے، وزیر اعظم
آپ کا وزیراعظم آپ کیساتھ پروگرام 23جنوری سہہ پہر تین بجے ہو گا۔
مختلف شعبوں میں حکومت کے ترقیاتی اقدامات سے عوام کو آگاہ کیا جائیگا۔
وزیراعظم @ImranKhanPTI اتوار کو ٹیلی فون پر عوام کی شکایات اور آرا ءسنیں گئے- انشااللہ— Dr. Nausheen Hamid (@DrNausheenPTI) January 21, 2022
رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ مختلف شعبہ جات میں حکومت کے ترقیاتی اقدامات سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔ وزیر اعظم اتوار کو ٹیلی فون پر عوام کی شکایات اور آراء سنیں گے۔
وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایک بار پھر عوام کے سوالات کے جوابات دیں گے جو اتوار کو 3 بج کر 30 منٹ پر ریڈیو، ٹی وی اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہِ راست نشر ہوگی۔ عوام 9224900-051 پر وزیر اعظم سے رابطہ کرسکیں گے۔
#آپکا_وزیراعظم_آپکے_ساتھ کے ایک اور سیشن میں وزیر اعظم عمران خان کل بروز اتوار ایک مرتبہ پھر بذریعہ ٹیلی فون عوام کے سوالات کے جوابات دیں گے۔
وزیراعظم سے آپ کی گفتگو کل سہ پہر 3:30 بجے ٹیلی فون، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہِ راست نشر کی جائے گی۔
????Dial : 051-9224900 pic.twitter.com/ETTEuSA5Gq
— Prime Minister's Office (@PakPMO) January 22, 2022
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








