اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں تحریکِ انصاف حکومت نے پنڈال سجا لیا، وزیرا عظم عمران خان آج تاریخی جلسے سے خطاب کریں گے۔وفاقی وزراء کا دعویٰ ہے کہ جلسے میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز بھی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں جلسے سے خطاب کیا تھا۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ آج جو جلسہ ہو رہا ہے، یہ اچھائی اور برائی کے ساتھ ساتھ پاکستان کی جنگ ہے۔
چوہوں کو بار بار پیغام دے رہا ہوں، حکومت معمولی چیز ہے۔وزیر اعظم
وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی آئی نے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج ہم تاریخ بنانے کیلئے نکلیں گے۔ یہ تحریکِ انصاف کی نہیں، پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے۔
دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام (ف) نے بھی اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 9 میں میدان سجا لیا۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم موجودہ حکومت کو غیر قانونی، غیر آئینی اور ناجائز کہتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کو مزید ایک لمحے کی بھی گنجائش نہیں دی جاسکتی۔ برتن سے گھی خود نکل جائے تو ٹھیک، ورنہ انگلی ٹیڑھی کرکے نکال لیں گے۔ اس حکومت کا خاتمہ ہم سب پر فرض ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








