وزیراعظم عمران خان 31 جنوری کو احساس کفالت پروگرام کا آغاز کریں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

PM Khan to launch Ehsaas Kifalat Programme on January 31

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مستحق افراد کیلئے ایک اور منصوبہ بنا لیا ،وزیراعظم 31 جنوری کو احساس کفالت پروگرام کا آغاز کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق کفالت پروگرام سے بیوا خواتین سمیت نادار افراد کی مالی امداد دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق غربت کی لکیر سے نیچے زنگی گزارنے والوں کیلے امدادی پیکج کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم عمران خان کے ”احساس پروگرام“ میں اراکینِ پارلیمنٹ کی شمولیت کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق کفالت پروگرام سے 5 لاکھ افراد مستفید ہوں گے،مستحق افراد تک احساس کفالت کارڈ کی ترسیل پاکستان پوسٹ کے ذریعے ہو گی۔

پروگرام کے تحت انتہائی مستحق افراد کو 2 ہزار روپے ماہانہ رقم دی جائے گی،رقم کی فراہمی کے لئے بینک اکاونٹ کھول کر دئیے جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ بینکوں کے ساتھ معاہدوں کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

Related Posts