وزیرِ اعظم عمران خان آج قومی کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ کریں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

PM Khan changes dues payment method for media, newspapers

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان آج قومی کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ کریں گے جبکہ آرمی چیف  ان کے ہمراہ ہوں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیرِ اعطم آج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ کریں گے۔

پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان  نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ وزیرِ اعظم عمران خان کے ہمراہ ہوں گے جبکہ ملک کی سول اور عسکری قیادت عوام کی حفاظت اور ملک کی سلامتی کے لیے پر عزم ہے۔

معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کی عسکری قیادت اور وزیرِ اعظم عمران خان پاکستان کے عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔ ہمیں ایک قوم بن کر اِس مہلک وائرس کا مقابلہ کرنا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ ملک میں  لاک ڈاؤن کے دوران وائرس سے کمزور طبقہ زیادہ خطرے میں ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ ٹیکس ریفنڈ کی تقریب سے گزشتہ روز  خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنا حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔ امید کرتے ہیں عالمی وباء پر جلد قابو پا لیں گے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے کمزور طبقہ زیادہ خطرے میں ہے۔عمران خان

Related Posts