اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے بدھ کے روز اقوام متحدہ کی جانب سے افغانستان کے لیے 5 بلین ڈالر سے زائد کی فنڈنگ کے وعدے کا خیرمقدم کیا، تاکہ جنگ سے تباہ حال ملک اپنی بنیادی ضروریات کو پورا کرسکے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کا یہ اقدام پاکستان کی میزبانی میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے خصوصی اجلاس کے نتائج کا نتیجہ ہے۔
We welcome this UN initiative which has followed Pak-initiated special OIC FMs mtg’s pledged support. I have been making this appeal to int community to prevent a humanitarian crisis in Afghanistan where the ppl have suffered ravages of 40 yrs of conflicthttps://t.co/NtBzwudLdP
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 12, 2022
ایک ٹویٹ میں، وزیر اعظم نے افغانستان میں انسانی بحران کو روکنے کے لیے بین الاقوامی برادری سے اپنی کی گئی اپیلوں کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ”ہم اقوام متحدہ کے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں جس نے پاکستان کی طرف سے شروع کردہ خصوصی OIC (اجلاس) کی حمایت کا وعدہ کیا ہے۔ میں یہ اپیل بین الاقوامی برادری سے کر رہا ہوں تاکہ افغانستان میں انسانی بحران کو روکا جا سکے جہاں کے عوام 40 سال سے تنازعات کا شکار ہیں“
منگل کو جنیوا میں بات کرتے ہوئے، اقوام متحدہ کے ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر مارٹن گریفتھس نے مطلع کیا ہے کہ صرف افغانستان ہیومینٹیرین ریسپانس پلان کے لیے، صحت کے کارکنوں اور دیگر کو ادائیگی کے لیے 4.4 بلین ڈالر کی ضرورت تھی۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرانڈی نے کہا کہ وہ 2022 کے لیے خود افغانستان کے لیے 4.4 بلین ڈالر کی اپیل شروع کر رہے ہیں۔ ”یہ انسانی بنیادوں پر امداد کے لیے کسی ایک ملک کے لئے اب تک کی سب سے بڑی اپیل ہے اور یہ درکار رقم سے تین گنا زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں: عثمان مرزا زیادتی اور بلیک میلنگ کیس میں حکومت کا خود مدعی بننے کا فیصلہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








