کراچی:معروف گلوکارراحت فتح علی خان کے ساتھ مشہور گانے آفریں آفریں سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ مومنہ مستحسن نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ انہوں نے اپنے حالیہ قوم سے خطاب کے دوران جو کہا ہے اس پر انہیں نظر ثانی کی ضرورت ہے۔
معروف گلوکارہ نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ مہلک کورونا وائرس سے نوجوان بھی محفوظ نہیں ہیں۔
دنیا بھر میں نوجوان بھی اسکا تیزی شکار ہورہے ہیں۔ اس موقع پر غلط اطلاعات کافی نقصان کا باعث بن سکتی ہیں۔