ٹوئٹر پر 10 لاکھ فالوورز کا ہدف عبور، وزیرِ اعظم آفس کا اظہارِ مسرت

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹوئٹر پر 10 لاکھ فالوورز کا ہدف عبور، وزیرِ اعظم آفس کا اظہارِ مسرت
ٹوئٹر پر 10 لاکھ فالوورز کا ہدف عبور، وزیرِ اعظم آفس کا اظہارِ مسرت

اسلام آباد: وزیرِ اعظم آفس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 10 لاکھ فالوورز کا ہدف عبور ہونے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیرِ اعظم آفس کو فالو کرنے والے صارفین کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی جس پر وزیرِ اعظم آفس نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کرکے مسرت کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم آفس اکاؤنٹ پر 10 لاکھ فالوورز کی تکمیل آج یومِ دفاع کے موقعے پر ہوئی جبکہ خود وزیرِ اعظم عمران خان کے ذاتی اکاؤنٹ کے فالوورز کی تعداد 1 کروڑ 24 لاکھ سے زائد ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: مادرِ وطن کے دفاع سے زیادہ مقدس فریضہ کوئی نہیں۔وزیرِ اعظم

Related Posts