وزیراعظم کاپاکستان کو پولیو سے نجات دلانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم

تازہ ترین

تازہ ترین

PM decided to give certificates of appreciation to the ministers today

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ پاکستان کو پولیو سے نجات دلانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

منگل کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں پولیو پر قابو پانے کے لیے صوبائی چیف سیکریٹریز اور 22 ہائی رسک اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ورچوئل اجلاس کی صدارت کی۔

ان اضلاع میں پنجاب کے 3 اضلاع (لاہور ، راولپنڈی اور فیصل آباد)، سندھ کے 8 اضلاع (کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع اور قمبر)، خیبر پختونخوا کے 5 اضلاع (خیبر ، بنوں ، پشاور، لکی مروت اور جنوبی وزیرستان)، بلوچستان کے 5 اضلاع (کوئٹہ، پشین ، قلعہ عبداللہ ، ڑوب اورمستونگ) اور اسلام آباد شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:ایک دن میں دس لاکھ ویکسین لگانے کا ہدف حاصل کرلیا،اسد عمر

اجلاس میں وزیر اعظم کے معاونین خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان، ڈاکٹر شہباز گل اور دیگر متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اللہ کا شکر ہے کہ گزشتہ چھ ماہ میں ملک بھر میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

مزید یہ بات بھی قابل اطمینان ہے کہ 2021 میں صرف 14 فیصد ماحولیاتی نمونے مثبت پائے گئے جو گزشتہ سال 56 فیصد تھے۔ اس لیے فی الحال ہمارے پاس ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کا ایک نادر موقع ہے۔

اگلے 6 سے 12 ماہ اس حوالے سے انتہائی اہم ہیں۔ وزیر اعظم نے تمام ہائی رسک اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور پاکستان کو پولیو کی عفریت سے نجات دلانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے وائرس سے ہنگامی بنیادوں پر نمٹا جائے۔

Related Posts