وزیرِ اعظم جعلی اسناد پر بھرتی کیے گئے 262 پائلٹس کے احتساب کیلئے قابلِ تعریف قرار

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیرِ اعظم جعلی اسناد پر بھرتی کیے گئے 262 پائلٹس کے احتساب کیلئے قابلِ تعریف قرار
وزیرِ اعظم جعلی اسناد پر بھرتی کیے گئے 262 پائلٹس کے احتساب کیلئے قابلِ تعریف قرار

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے جعلی اسناد پر بھرتی کیے گئے 262 پائلٹس کا احتساب کیا جس کیلئے انہیں قابلِ تعریف قرار دیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے دور میں جعلی اسناد پر درجنوں پائلٹس بھرتی کیے گئے۔

معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے وزیرِ اعظم عمران خان کو یہ شرف بخشا کہ ایسے 262 پائلٹس کو پکڑیں اور سزائیں بھی دیں۔ اب بھی لوگ پوچھتے ہیں کہ نیا پاکستان کہاں ہے؟

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ پاکستان کے ہر محکمے میں بدعنوانی، کرپشن اور گندگی موجود ہے جو وزیرِ اعظم عمران خان کو ٹھیک کرنی پڑ رہی ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان احتساب کیلئے قابلِ تعریف ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: پارٹی ڈسپلن پر عمل کرنا تمام اراکین کی ذمہ داری ہے، وزیراعظم

Related Posts