وزیر اعظم کا روس اور یوکرین کے تنازعہ کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر اعظم کا روس اور یوکرین کے تنازعہ کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور
وزیر اعظم کا روس اور یوکرین کے تنازعہ کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے منگل کو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور جاری فوجی تنازع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے دشمنی کے فوری خاتمے اور روس یوکرین تنازعہ کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کی حمایت میں پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا۔ یوکرین کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان جیسے غیرجانبدار ممالک اس جنگ کے خاتمے اور سفارتی حل کے لیے کوششوں کو تقویت دینے میں مددگار کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے شہریوں کے لیے انسانی امداد کی اہمیت پر زور دیا اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان نے یوکرین میں عوام کی انسانی امداد کے لیے دوطیارے روانہ کیے ہیں۔

اسلام آباد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کے حالیہ اجلاس کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم نے یوکرینی صدر کوبتایا کہ اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے یوکرین کے تنازع سے پیدا ہونے والی سیکیورٹی اور انسانی صورتحال کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کو ہٹانے کیلئے کی گئی بیرونی سازشیں ناکام ہوں گی،وزیر داخلہ

وزیراعظم نے یوکرائنی حکام کی جانب سے پاکستانی طلباء اور شہریوں کے ساتھ ساتھ سفارت خانے کے عملے کو نکالنے کے لیے فراہم کی جانے والی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

Related Posts