غریبوں کی داد رسی، وزیر اعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے انکار

تازہ ترین

تازہ ترین

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے آئندہ 15 روز کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے اوگرا کی سمری کو مسترد کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے 7 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 61 پیسے اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوا ئی گئی تھی، تاہم وزیر اعظم نے سمری کو مسترد کردیا ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوامی سطح پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے، 15 فروری کو بھی اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کو مسترد کیا جاچکا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے بھی ٹوئٹ کرکے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اوگرا کی سمری کو مسترد کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: موسم بہارکی آمد پر پی آئی اے نے کرایوں میں خصوصی رعایت کر دی

Related Posts