اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نےکہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہورہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کہہ چکے ہیں کہ افغان امن میں شراکت دار ہوں گے جنگ میں نہیں۔
سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ” افغانستان کی بدلتی صورتحال پر گہری نظر ہے، ہماری افغان پالیسی پاکستان کے مفاد میں ہے، امید ہے افغان سرزمین بھی پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہوگی، کوشش ہے کابل میں پر امن حکومت کے ذریعے آگے بڑھایا جائے۔”
افغانستان میں بدلتی صورتحال پر گہری نظر ہے، پوری کوشش ہے کابل میں ایک پر امن اور سب کی رائے پر مبنی نظام حکومت کے ذریعے آگے بڑھا جائے لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو بھی ہاکستان کے اندر اس کے اثرات نہیں آنے دیں گے، ہماری افغان پالیسی پاکستان کے مفاد پر ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 12, 2021
انہوں نے کہا کہ “کوشش ہے کابل میں ایک پرامن اور سب کی رائے پر مبنی نظام حکومت کے ذریعے آگے بڑھا جائے، اگر ایسا نہ ہوا تو بھی پاکستان کے اندر اس کے اثرات نہیں آنے دیں گے، ہماری سیاسی پارلیمانی قیادت عدم مداخلت کے اصول پر متفق ہے۔”
وزیر اعظم عمران خان کہ چکے ہیں کہ امن میں حصہ دار ہوں گے لیکن جنگ میں نہیں، پاکستان کی زمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہو رہی اور امید ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، سیاسی پارلیمانی قیادت عدم مداخلت کے اصول پر متفق ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 12, 2021
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








