وزیر اعظم دورہ فرانس مکمل کرنے کے بعد برطانیہ پہنچ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر اعظم دورہ فرانس مکمل کرنے کے بعد برطانیہ پہنچ گئے
وزیر اعظم دورہ فرانس مکمل کرنے کے بعد برطانیہ پہنچ گئے

لندن:وزیر اعظم شہباز شریف دورہ فرانس مکمل کرنے کے بعد برطانیہ پہنچ گئے، جہاں وہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا لوٹن ائیر پورٹ پہنچنے پر ہائی کمشنر معظم خان نے استقبال کیا، وزیر اعظم لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف، سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات میں معاشی وسیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

مزید پڑھیں:نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

وزیر اعظم لندن میں مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں بھی شریک ہوں گے، وزیراعظم آئندہ نگران سیٹ اَپ کے حوالے سے بھی سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کو اعتماد میں لیں گے۔

Related Posts