پاکستان دنیا بھر میں امن اور خوشحالی کا فروغ چاہتا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان کی مکارانہ فطرت آئے روز بے نقاب ہو رہی ہے، شہباز شریف
عمران خان کی مکارانہ فطرت آئے روز بے نقاب ہو رہی ہے، شہباز شریف

نتھیا گلی: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم خطے میں تناؤ نہیں چاہتے، پاکستان دنیا بھر میں امن اور خوشحالی کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نتھیا گلی میں پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے مابین قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم امن اور خوشحالی کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

مختلف شہروں میں بارش، پانی دکانوں اور گھروں میں داخل

تقریب میں سوئٹزرلینڈ کے وزیر خارجہ گنازئیو کاسیس بھی شریک تھے۔ اس موقعے پر چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور سوئس وزیر خارجہ نے یادداشت پر دستخط کردئیے جسے اہم اقدام قرار دیا جارہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مفاہمتی یادداشت سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔ وزیر اعظم کا تقریب سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ سوئس وزیرِ خارجہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہماری ان سے مفید اور تعمیری گفتگو ہوئی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سوئٹزلینڈ اور پاکستان کے مابین تعاون میں اضافہ کرنے پر گفتگو ہوئی۔ ہم تعلیم، آئی ٹی اور تعلیمِ نسواں کے فروغ کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔ پاکستان خطے میں جنگ کیلئے وسائل جھونکنے کے متحمل نہیں ہوسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں جنگ کیلئے وسائل استعمال کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ آج ہم وسائل کو ملکی ترقی کیلئے خرچ کرنے کے خواہاں ہیں۔ یہی سوچ دیگر فریق کو بھی اپنانا ہوگی۔ مسئلۂ کشمیر حل کیے بغیر پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔ 

Related Posts