وزیراعظم کاکم آمدن افراد کیلئے50 روپے فی لیٹر پٹرولیم ریلیف پیکیج کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعظم کاکم آمدن افراد کیلئے50 روپے فی لیٹر پٹرولیم ریلیف پیکیج کا اعلان
وزیراعظم کاکم آمدن افراد کیلئے50 روپے فی لیٹر پٹرولیم ریلیف پیکیج کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک کے کم آمدن رکھنے والے افراد کے لئے فی لیٹر پچاس روپے کے پیٹرولیم ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف کے زیرصدارت ایک اجلاس میں یہ فیصلہ اتوار کے روز لاہور میں کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ موٹرسائیکلوں، رکشاؤں اور آٹھ سو سی سی تک گاڑیوں سمیت چھوٹی گاڑیاں استعمال کرنے والے افراد کو پیٹرولیم سبسڈی میں شامل کیا جائے۔

انہوں نے تمام متعلقہ حکام کو سبسڈی پر موثر عملدرآمد کے لئے منصوبے کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ موٹرسائیکلیں، رکشے اور چھوٹی گاڑیاں کم آمدن افراد استعمال کرتے ہیں۔ غریب افراد کو سہولت فراہم کرنے کیلئے پیٹرول پر براہ راست اعانت دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:عمران خان کا 22 مارچ کو مینار پاکستان پر پاور شو کا اعلان

انہوں نے کہا کہ بہترین معاشی صورتحال کے باوجود حکومت ہرممکن طریقے سے غریب افراد کی مدد کیلئے کوشش کر رہی ہے۔پیٹرولیم کے وزیر مملکت مصدق ملک نے اجلاس میں کم آمدن افراد کو پیٹرولیم پر اعانت پر عملدرآمد کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔

Related Posts