اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے، وہ ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے pic.twitter.com/3gs1ZLzNX2
— MM News TV (@mmnewsdottv) November 25, 2022
وزیراعظم میاں شہبا زشریف استنبول شپ یارڈ میں ترک صدر کے ہمراہ تیسرے پی این ایس خیبر کا افتتاح کریں گے۔
روانگی سے قبل اپنی ایک ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ترکیہ میں رہنا گھر کی طرح محسوس ہوتا ہے، وہاں قیادت سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہوگی۔
Being in Turkey feels like being home, overwhelmed by the warmth of our Turkish brothers & sisters. Our bilateral ties have entered a new era of strategic partnership under the leadership of President Erdogan. We are on course to unpack the full untapped potential of relationship https://t.co/69HDrEvcsC
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 25, 2022
تُرک صدر اور وزیراعظم پاکستان دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امورسمیت دیگر اہم معاملات پرتبادلہ خیال کریں گے۔
اسلام آباد انتظامیہ جلسے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے، شبلی فراز
دوروزہ دورے کے دوران شہباز شریف ترکیہ کے کاروباری طبقے کے سربراہوں سے بھی ملاقات کریں گے، ایکوٹریڈاینڈ ڈویلپمنٹ بینک کے صدر بھی وزیراعظم سے ان کے استنبول میں قیام کے دوران ملاقاتیں کریں گے۔
قبل ازیں بھی وزیراعظم نے رواں سال مئی ، جون میں ترکیہ کا دورہ کیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








