وزیراعظم شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کیس میں بریت کی درخواست دائر کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر اعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے
وزیر اعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کیس میں بریت کی درخواست دائر کردی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کیس میں بے قصور ہونے کی درخواست دائر کی ہے۔

شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے جرم ثابت نہ ہونے کی درخواست دائر کی۔ منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف بیٹے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے ہمراہ عدالت پہنچے ہیں۔ شہباز شریف پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے کیونکہ وہ گزشتہ تین پیشیوں سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی جو بربادی عمران خان نے کی اُس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، نواز شریف

ایف آئی اے نے نومبر 2020 میں وزیر اعظم شہباز اور ان کے بیٹوں حمزہ اور سلیمان سمیت 14 دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ خصوصی عدالت نے 27 جنوری کو کیس میں شہباز اور حمزہ کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی تھی۔

ایف آئی اے کی تحقیقات میں شہباز خاندان کے مبینہ طور پر 28 بے نامی اکاؤنٹس کا پتہ چلا ہے جن کے ذریعے 2008 سے 2018 تک 14 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی۔

ایف آئی اے نے 17000 کریڈٹ ٹرانزیکشنز کی منی ٹریل کی جانچ پڑتال کی اور یہ رقم ’’خفیہ کھاتوں‘‘ میں رکھی گئی اور شہباز کو ان کی ذاتی حیثیت میں دی گئی۔

Related Posts