اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات کو چین کے تناظر میں نہیں دیکھا جاسکتا جبکہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی بنیاد باہمی احترام پر رکھی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک امریکا تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقعے پر امریکی سفارتخانے میں تقریب ہوئی۔ اس موقعے پر اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات چین کے تناظر میں نہیں دیکھے جاسکتے۔
وزیراعظم نے 2000میگاواٹ سولر منصوبے کی منظوری دیدی
بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ ماضی میں امریکا نے پاکستان کو 23 ارب ڈالر کی امداد دی تھی۔ امداد اگر پلاننگ کے تحت استعمال کی جاتی تو کشکول ٹوٹ چکا ہوتا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل امریکا نے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے بھی تعاون کیا۔ امریکا سے تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک ماضی بھلا کر سنجیدہ بات چیت کے ذریعے آگے بڑھ سکتے ہیں۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پبلک سیکٹر میں 2000 میگاواٹ کے شمسی توانائی کے منصوبے لگانے کی اصولی منظوری دے دی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے یہ منظوری جمعرات کو ملک میں 10,000 میگاواٹ سولرائزیشن منصوبے کے حوالے سے اعلی سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








