اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی پاکستان کے اہم مسائل میں سے ایک ہے جس کا مقابلہ پاکستان کی مسلح افواج اور پولیس نے بہادری سے کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں یہ سمجھنے میں غلطی نہیں کرنی چاہئے کہ دہشت گردی بدستور پاکستان کے اہم مسائل میں سے ایک ہے۔
لکی مروت میں پولیس وین پر حملہ، 1اے ایس آئی سمیت6اہلکار شہید
ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری مسلح افواج اور پولیس نے بہادری سے دہشت گردی جیسی لعنت کا مقابلہ کیا۔ لکی مروت میں پولیس وین پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کیلئے الفاظ کافی نہیں۔
Let us make no mistake. Terrorism continues to be one of Pakistan's foremost problems. Our armed forces & police have valiently fought the scourge. No words are enough to condemn terrorists' attack on a police van in Lakki Marwat. My thoughts & prayers are with bereaved families.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 16, 2022
وزیر اعظم شہباز شریف نے لکی مروت میں دہشت گردوں کے حملے سے شہید ہونے والے 1 اے ایس آئی اور دیگر 5 پولیس اہلکاروں کے اہلِ خانہ کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس وین پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 1 اے ایس آئی سمیت پولیس کے 6 اہلکار شہید ہو گئے۔
لکی مروت کی عباسیہ روڈ پر پولیس وین پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، وین پر فائرنگ کے نتیجے میں 1 اے ایس آئی اور 5 دیگر پولیس اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کر لیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








