وزیر اعظم شہباز شریف آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط مکمل کرنے کیلئے پر عزم

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط مکمل کرنے کیلئے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کو پاکستان کی مشکلات سے آگاہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے گزشتہ روز فون پر گفتگو کرتے ہوئے حکومت کے عزمِ مصمم سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی ایم ایف کا وفد 3 دن میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔ وزیراعظم

ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا کہ ہم عالمی مالیاتی فنڈ کے پروگرام کی شرائط کو مکمل کرنے کیلئے پر عزم ہیں اور پاکستان کی معاشی مشکلات بیان کیں۔

پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا کہ پاکستان میں سیلاب کے بعد معیشت کی صورتحال ناگفتہ بہ ہے۔ آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان سے بڑا منافق اور محسن کش شخص نہیں دیکھا، جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ نے جس طرح عمران خان کی مدد کی وہ سب سامنے آ رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں گزشتہ روز کہنا تھا کہ عمران خان سے بڑا منافق اور محسن کش شخص نہیں دیکھا، عمران خان کے کرتوت سب کے سامنے ہیں۔

Related Posts