وزیراعظم کی طبیعت ناساز، دورۂ ایران سمیت تمام مصروفیات منسوخ

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعظم
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث دورۂ ایران سمیت تمام مصروفیات منسوخ کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف طبیعت ناسازی کےئ باعث ایران کا دورہ نہیں کریں گے جس کے دوران ایرانی صدر کی حلف برداری میں شرکت بھی نہیں ہوسکے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا دورۂ ایران منسوخ کردیا ہے۔

طبیعت کی ناسازی کے باعث وزیراعظم شہباز شریف کی عدم شرکت پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ہمسایہ ملک ایران کا دورہ کریں گے اور دورے کے دوران سیکریٹری جنرل کامن ویلتھ سے ملاقات کی بھی توقع کی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے طبیعت کی ناسازی کے باعث ڈاکٹر کے مشورے سے تمام مصروفیات ترک کی ہیں۔ ڈاکٹرز نے اعظم شہباز شریف کی طبیعت کی بہتری کیلئے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی وزیراعظم شہباز شریف نے دولتِ مشترکہ کی سیکریٹری جنرل سے طے شدہ ملاقات طبیعت کی ناسازی کے باعث ملتوی کردی تھی۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایران میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

Related Posts