وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کر لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

رمضان المبارک میں کسی شہری کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہئے،وزیر اعظم
رمضان المبارک میں کسی شہری کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہئے،وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کیا ہے جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس کے دوران ملک کی سیاسی  صورتحال بالخصوص گزشتہ روز دئیے گئے سپریم کورٹ فیصلے پر گفتگو متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک بچانا ہے تو عدالتی حکم ماننا ہوگا، زلمے خلیل زاد

گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن شیڈول معمولی تبدیلی کے ساتھ بحال کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے 22 مارچ کے فیصلے کو کالعدم، غیر قانونی اور آئین سے متصادم قرار دے دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا اور پنجاب میں الیکشن التوا کے خلاف مقدمے کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ عدالتِ عظمیٰ نے قرار دیا کہ الیکشن کمیشن کے غیر آئینی فیصلے سے 13دن ضائع ہوگئے۔

وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کرنے کا اعلان کیا جبکہ کابینہ اجلاس کی صدارت وزیر اعظم نے کی۔

گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کی جانب سے الیکشن کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے اعلان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فیصلے کو مسترد کیا۔ 

 

Related Posts