بدقسمتی سے معاشرہ تقسیم ہوچکا، ملکی ترقی کیلئے کام نہیں کیا جاسکتا۔وزیراعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعظم کی چینی کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈان کی منظوری
وزیراعظم کی چینی کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈان کی منظوری

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے معاشہ تقسیم کا شکار ہوچکا ہے، ایسی صورت میں ملکی ترقی کیلئے کام نہیں کیا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے آج منرل سمٹ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کا ادارہ لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناتا رہا، جبکہ بدعنوان لوگوں کی بدعنوانی نظر انداز کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

بلاول  کا ڈنمارک  سے قرآنِ پاک کی توہین پر اظہارِ تشویش

خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے معاشرے کی تقسیم ہوچکی اور عوام کے دماغوں میں زہر گول دیا گیا ہے، کیا ہم ایسی صورتحال میں ملک کی ترقی کیلئے کام کرسکتے ہیں؟ اس کا جواب نفی میں ہے جبکہ تھرکول اور ریکوڈک بڑے منصوبے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ تھرکول کوئلے کا بڑا منصوبہ جبکہ ریکوڈک ملکی تاریخ میں خاص اہمیت رکھتا ہے جبکہ گزشتہ 75سال میں کسی حکومت نے  ملک کی قیمتی دولت پر توجہ نہیں دی۔ کیا کسی کارٹیل یا سیاسی وجوہات کی بنیاد پر ہم تذبذب کا شکار رہے؟

انہوں نے کہا کہ اب ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہوگا۔باتیں بہت ہوئیں، ملکی ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا۔ جنگ آپشن نہیں ہے۔ پاکستان کے پاس جوہری طاقت ہے جو کسی کے خلاف استعمال کیلئے نہیں۔ مسائل کے حل کیلئے بامقصد مذاکرات کرنا ہوں گے۔ 

Related Posts