ایٹمی پاور پلانٹ کے۔تھری کا افتتاح، وزیر اعظم کراچی کا دورہ آج کریں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف آج ایٹمی پاور پلانٹ کے۔تھری کے افتتاح کیلئے کراچی کا دورہ آج کریں گے جس کے دوران اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج کراچی میں ایٹمی پاور پلانٹ کے تھری کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے اور منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ کراچی دورے کے دوران وزیر اعظم کی اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس آج ہوگا

گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی نیشنل نیو کلیئر کارپوریشن کے وفد کی ملاقات ہوئی جس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں کراچی میں چین کی شراکت سے تعمیر نیو کلیئر پاورپلانٹ کے 3 کا افتتاح کروں گا۔

دورۂ کراچی کے دوران وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء اور کابینہ کا وفد بھی ہوگا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ منصوبے سے بجلی کی مجموعی پیداوار 2200 میگا واٹ ہوسکتی ہے۔

 خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا  جس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کی تھی جس سے قبل اجلاس کا 8 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا جس کے تحت ملک کے اہم مسائل زیرِ غور لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

Related Posts