وزیر اعظم میاں شہباز شریف کل کراچی کا 1 روزہ سرکاری دورہ کرینگے

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر اعظم میاں شہباز شریف کل کراچی کا 1 روزہ سرکاری دورہ کرینگے
وزیر اعظم میاں شہباز شریف کل کراچی کا 1 روزہ سرکاری دورہ کرینگے

اسلام آباد: وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف کل کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے جس کا مقصد وزارتِ عظمیٰ سنبھالنے کے بعد قائدِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف 1 روزہ دورے کیلئے کل شہرِ قائد پہنچیں گے اور اتحادی جماعتوں کے سیاسی قائدین کے ہمراہ مزارِ قائد پر حاضری دیں گے۔  دورے کے دوران مزار پر پھول چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

شہباز شریف مبارکباد کے پیغام پر بھارتی وزیر اعظم کے شکرگزار

اس حوالے سے وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مزارِ قائد کے دورے کا مقصد پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے قائد اعظم کے وضع کردہ سنہری اصولوں کی پیروی کا اعادہ کرنا ہے جو کل ہوگا۔ 

بعد ازاں وزیر اعظم شہباز شریف وزیرِ اعلی ہاؤس سندھ کا دورہ کریں گے اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت پیپلزپارٹی کے صوبائی وزراء سے ملاقاتیں اورکراچی میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ 

Related Posts