ملک بھر میں سیلاب متاثرین کیلئے 80ارب درکار، وزیر اعظم کی امداد کی اپیل

تازہ ترین

تازہ ترین

ملک بھر میں سیلاب متاثرین کیلئے 80ارب درکار، وزیر اعظم کی امداد کی اپیل
ملک بھر میں سیلاب متاثرین کیلئے 80ارب درکار، وزیر اعظم کی امداد کی اپیل

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک بھر میں سیلاب متاثرین کیلئے 80 ارب روپے درکار ہیں، مختلف شہروں میں عوام کی مدد اور بحالی کیلئے امداد کی اپیل کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے 2005 کے زلزلے اور 2010 کے سیلاب کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جو قربانی اور جوش و جذبہ ملکی اداروں اور قوم نے ماضی میں دکھایا، آج بھی اسی جوش و جذبے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بلوچستان  کے سابق گورنر رحیم الدین خان انتقال کر گئے

عوام کی امداد کیلئے اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ اگر پوری قوم آگے بڑھ کر ہاتھ بٹائے تو متاثرین کی جلد امداد اور بحالی کا کام کئی گنا زیادہ رفتار سے کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے سیلاب زدگان کیلئے قائم فنڈ میں دل کھول کر عطیات جمع کرانے کی اپیل کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی قوم ایثار اور قربانی کے معاملے میں دنیا بھر میں سب سے آگے سمجھی جاتی ہے۔ سب سے تعاون کی درخواست ہے، مصیبت زدہ بھائیوں کیلئے انصارِ مدینہ بن جائیں اور مدد و تعاون کریں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں رواں مون سون سیزن کے دوران بارشوں کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور سندھ میں تباہی و بربادی قیامتِ صغریٰ کا منظر پیش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکڑوں پاکستانی سیلاب کی بے رحم موجوں کی نذر ہوچکے۔ بڑی تعداد میں لوگ بے گھر ہوئے، مال مویسی، فصلوں، املاک اور باغات کو نقصان پہنچا۔ ہم دن رات کام کر رہے ہیں۔ حکومت سیلاب زدگان کی امداد کیلئے 37اعشاریہ 2ارب مہیا کر رہی ہے۔ 

Related Posts