وزیر اعظم سوات اور لوئر کوہستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کیلئے روانہ

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر اعظم سوات اور لوئر کوہستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کیلئے روانہ
وزیر اعظم سوات اور لوئر کوہستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کیلئے روانہ

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سوات اور لوئر کوہستان کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کیلئے روانہ ہوگئے ہیں جہاں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیشِ نظر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سوات کے سیلاب زدہ علاقوں میں شامل کالام اور کلانجو کے علاوہ لوئر کوہستان کے علاقے پتن بھی جائیں گے اور اپنے دورے کے دوران سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

دنیا ترقی پذیر ملکوں کو ماحولیاتی تبدیلی کے رحم و کرم پر نہ چھوڑے، وزیر اعظم

دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف سیلاب زدگان کیلئے جاری امدادی کاموں کا جائزہ لیں گے اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کے دوران امدادی کیمپس میں دی جانے والی سہولیات کا بھی معائنہ کریں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترقی یافتہ دنیا ترقی پذیر ممالک کو ماحولیاتی تبدیلی کے رحم و کرم پر نہ چھوڑے۔پاکستان کو دنیا بھر کے ماحولیاتی مسائل کے 8 فیصد کا سامنا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا بھر میں خارج ہونے والی کاربن میں پاکستان کا حصہ صرف ایک فیصد ہے لیکن پاکستان ہمیں ماحولیاتی مسائل کے آٹھ فیصد حصے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری بین الااقوامی میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انہیں پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاری سے آگاہ کیا گیا ہے۔ یہ تباہی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی سے کیا خطرات لاحق ہیں۔

 

Related Posts