وزیراعظم عمران خان نے آج نیشنل سیکورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

PM IMRAN KHAN SUMMONS NATIONAL SECURITY COMMITTEE MEETING

اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج سہ پہر وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔اجلاس میں ملک کی اعلیٰ عسکری اور سول قیادت شرکت کرے گی جہاں موجودہ حکومت کو گرانے کی غیر ملکی سازش کی دھمکی پر مشتمل خط اجلاس کے شرکاء کو دکھایا جائیگا۔

وزیراعظم عمران خان نے بدھ کے روز کہا تھاکہ ان کی حکومت گرانے کی غیر ملکی سازش کے شواہد پر مشتمل خط پارلیمنٹ کے ان کیمرہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:کیا عمران خان کیلئے ترین و علیم گروپس کو ساتھ ملا کر اب بھی حکومت بچانا ممکن ہے ؟

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہی۔ وزیراعظم عمران خان نے دھمکی آمیز خط کا کچھ مواد صحافیوں سے شیئر کیا۔

خط کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پاکستان کے لیے مشکلات بڑھ جائیں گی۔

وزیراعظم نے اپنی بریفنگ میں کہا کہ خط میں ان کے حالیہ دورہ روس پر بھی تشویش ظاہر کی گئی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ خط نے مستقبل کے تعلقات کو خارجہ پالیسی سے جوڑ کر اجاگر کیا جس سے پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کا خطرہ تھا۔

 وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں کو یہ نہیں بتایا کہ انہیں یہ تحریر کہاں سے لکھی گئی۔

Related Posts