وزیراعظم ٹاسک فورس نے کورونا ٹیسٹنگ کٹس اور وینٹی لیٹرز تیار کرلئے

تازہ ترین

تازہ ترین

PM Task Force developed coronavirus testing kits, ventilators
کورونا وائرس کے علاج کیلئے سستے وینٹی لیٹرز کی تیاری میں اہم پیش رفت

اسلام آباد:  کورونا وائرس کے حوالے سے ڈاکٹر عطاالرحمان کی زیرنگرانی قائم وزیراعظم ٹاسک فورس برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی کاوشیں رنگ لے آئیں، وزیراعظم ٹاسک فورس نے روزانہ کی بنیاد پر کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ کردیا۔

ڈاکٹر عطاالرحمان کی زیرنگرانی ٹاسک فورس نے کورونا ٹیسٹنگ کٹس اور وینٹی لیٹرز بھی تیار کرلیے، وزیراعظم ٹاسک فورس برائےسائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے یومیہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت دوگنا کردی ہے۔

کورونا وائرس ٹیسٹنگ کی صلاحیت یومیہ 2500 تھی جو اب 5000 تک جا پہنچی ہے،رواں ہفتے کے اختتام تک یومیہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت 7500 تک جانے کی امید ہے۔

مزید پڑھیں: تحریکِ انصاف کا کورونا وائرس ٹیسٹنگ کے عمل پر تشویش کا اظہار

وزیراعظم ٹاسک فورس کی کاوشوں سے ایک ماہ کے اندر ٹیسٹنگ کی صلاحیت کو 4 گنا بڑھا دیا جائیگا، پاکستان میں تیار کردہ کورونا ٹیسٹنگ کٹس کے استعمال میں آنے پر ٹیسٹنگ کی صلاحیت یومیہ20000ہزار ہوجائیگی، وزیراعظم ٹاسک فورس نے اس سال کے آخرتک 7 ہزار وینٹی لیٹرز خود تیار کرنے کا عزم کیا ہے۔

Related Posts