وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 18 فروری کو طلب کرلیا، 16نکاتی ایجنڈہ جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

federal cabinet

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان 18 فروری کو وزیر اعظم ہاؤس میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرینگے، اجلاس کیلئے 16 نکاتی ایجنڈہ جاری کردیا گیا۔ اجلاس میں گیس اور بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاجائیگا۔

کابینہ پاکستان نرسنگ کونسل کے ممبروں کے انتخاب ، چائلڈ کمیشن کے قیام اور مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے مستقل سیکریٹریٹ کے قیام پر غور کریگی۔

مزید پڑھیں:وفاقی کابینہ نے عوام کے لیے 15 ارب روپے کے ریلیف پیکج کی منظوری دے دی

مشترکہ مفادات سیکریٹریٹ کی کونسل بین الصوبائی رابطہ وزارت میں قائم کی جائے گی۔ اجلاس میں پاکستان اسٹیل مل کارپوریشن سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوگی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہندوستان سے کیڑے مار ادویات کی درآمد کے لئے ایک بار کی استثناء کی بھی توقع کی جارہی ہے جبکہ پاکستان پٹرولیم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کی تقرری کی منظوری بھی متوقع ہے، مختلف وزارتوں اور ان کے ماتحت اداروں کی کارکردگی کاجائزہ بھی لیاجائیگا۔

Related Posts