موسمیاتی تبدیلی پر انصاف چاہئے، روزوشب محنت کرنا ہوگی۔وزیر اعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے معاملے پر انصاف چاہئے جس کیلئے روز و شب محنت کرنی پڑے گی۔ رونے دھونے سے کچھ ہونے والا نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے منگلا پن بجلی کے یونٹ 5 اور 6 کے ریفریشمنٹ منصوبے میں افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ امریکی تعاون کے ممنون ہیں۔ منصوبے میں تعاون اچھے پاک امریکا تعلقات کی مثال ہے۔ وقت آگیا ہے کہ دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم کیے جائیں۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ منصوبے کیلئے امریکا نے 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز دئیے اور 60ء کی دہائی میں پراجیکٹ کا آغاز ہوا۔ سستی بجلی ملک کی ضرورت بن چکی ہے۔ ہم توانائی کے شعبے میں درپیش چیلنجز سے نمٹ رہے ہیں۔

تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ منگلا پن بجلی منصوبے سے سستی بجلی مہیا کی جائے گی۔ پاکستان ونڈ پاور اور پن بجلی سمیت دیگر ذرائع پر اقدامات میں مصروف ہے۔ منگلا ڈیم نے معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا۔ پراجیکٹ کو پانی ذخائر کے بڑے منصوبے میں شامل کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم شمسی توانائی سے 10 ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار کے قابل ہوئے، 60 ہزار میگا واٹ نہ بنانے کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے کیونکہ اگر ڈیمز کی تعمیر پر توجہ دی جاتی تو پاکستان کو بڑے نقصان سے بچایا جاسکتا تھا۔ رونے دھونے سے کچھ نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت خیرات نہیں مانگ رہی لیکن ہمیں دنیا سے موسمیاتی تبدیلی کے معاملے پر انصاف کا مطالبہ کرنا ہے۔ شرم الشیخ میں بھی ہمیں اپنا مقدمہ لڑنا تھا۔ مزید مہنگے ذرائع سے بجلی پیداوار کا متحمل نہیں ہوا جاسکتا۔حکومت تھر کول منصوبے پر بھی کام کر رہی ہے۔ تعیر و ترقی دھرنوں کی بجائے عمل سے ہوگی۔ 

Related Posts