کراچی: مون سون کا نیا سسٹم شہر میں داخل ہوگیا،محکمہ موسمیات نے سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کل سے شدید بارش کی پیش گوئی کردی، بارش کا سلسلہ دو روز تک جاری رہے گا۔
سندھ کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق بدھ کی رات مون سون کی ہوائیں صوبے میں داخل ہوگئی ہیں اور تھرپارکر اور ٹھٹھہ اور بدین میں پہلے ہی بارش ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مون سون کا تازہ نظام آج رات تک کراچی میں داخل ہوگا اور آج رات یا جمعہ کی صبح شہر میں درمیانے درجے سے موسلا دھار بارش متوقع ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں بارش دو دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ سردار سرفراز نے بتایا کہ حیدرآباد ، میرپورخاص ، تھرپارکر ، ٹھٹھہ ، اور بدین میں بھی جمعہ کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔
پی ایم ڈی نے بتایا کہ مذکورہ بالا شہروں میں بارش تین دن تک جاری رہے گی۔ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد ، بالائی پنجاب ، خیبرپختونخوا ، زیریں سندھ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
مزید پڑھیں:نالے صاف کرنا ضروری، مزید طوفانی بارشیں خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔میئر کراچی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








