مدارس رجسٹریشن بل کے حوالے سے ن لیگی رہنما نے بڑی خوشخبری سنا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو دی نیوز

دینی مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے پر نئی اور مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق دینی مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے ایک متفقہ بل منگل کے دن پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

اس سلسلے میں حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نےکہا ہے کہ دینی مدارس کا معاملہ انتہائی خوش اسلوبی سے حل کی طرف جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے مولانا فضل الرحمان اور متبادل نقطہ نظر پیش کرنے والے علماء سے رابطے ہیں۔

حکومت سے مبینہ مذاکرات، کیا پی ٹی آئی نے سول نافرمانی کی کال واپس لے لی ہے؟

دوسری جانب گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری، ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی اور فاروق ستار کی مولانا فضل الرحمان سے منگل کی شام 4 بجے ملاقات اسلام آباد میں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں دینی مدارس رجسٹریشن بل سمیت دیگر قومی و پارلیمانی امور پر دونوں جماعتوں کی سطح پر بات چیت ہوگی۔

واضح رہے کہ ایک دن پہلے جامعہ الرشید کے مفتی عبد الرحیم بھی گورنر سندھ سے ملاقات کر چکے ہیں۔

Related Posts