ہم عمران خان کو نااہل نہیں دیکھنا چاہتے، شاہد خاقان عباسی

تازہ ترین

تازہ ترین

ہم عمران خان کو نااہل نہیں دیکھنا چاہتے، شاہد خاقان عباسی
ہم عمران خان کو نااہل نہیں دیکھنا چاہتے، شاہد خاقان عباسی

کراچی: مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم کسی کو نا اہل دیکھنا نہیں چاہتے سیاست کا مقابلہ میدان میں ہونا چاہیے۔

کراچی کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جھوٹے نیب کیسز کی وجہ سے لوگ جیلوں میں گئے، کاروبار چھوڑ دیا ، نیب نے لوگوں کی زندگی مفلوج کردی تھی، کیا نیب ان لوگوں کے نقصان کا ازالہ کر سکے گا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں تو شروع دن سے کہہ رہا ہوں کہ نیب کو ختم کیا جائے، وہ لوگ جو بغیر کسی الزام کے دوسروں کو جیل میں ڈالتے رہے وہ خود اپنے اثاثوں کی تفصیلات بتانے سے قاصر ہیں ، سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال عوام کو بتانے سے قاصر ہیں کہ ان کے اپنے کتنے اثاثے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

میدان میں مقابلہ نہیں کرسکتے تو سیاست سے دور کرنیکی کوشش کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سوال پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو سینئر ہوگا وہی نیا آرمی چیف ہوگا، جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے مقررہ وقت پر ریٹائرڈ ہو جائیں گے، نئے آرمی چیف کی تقرری پر انہوں نے خود کہا کہ وہ مزید توسیع نہیں لینا چاہتے۔

توشہ خانہ کیس سے متعلق سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپنے بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر تاحیات نا اہل ہو سکتا ہے تو جس کے اربوں روپے باہر سے آئے اس کیساتھ کیا ہونا چاہیے؟، تاہم ہم کسی کو نا اہل دیکھنا نہیں چاہتے سیاست کا مقابلہ میدان میں ہونا چاہیے ، درحقیقت بیک ڈور ہمیشہ ملک کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے۔

Related Posts