پی آئی سی حملہ کیس، وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی مقدمے میں نامزد

تازہ ترین

تازہ ترین

پی آئی سی حملہ: وزیر اعظم کا بھانجا حسن نیازی پولیس کے چھاپے سے قبل گھر سے غائب
پی آئی سی حملہ: وزیر اعظم کا بھانجا حسن نیازی پولیس کے چھاپے سے قبل گھر سے غائب

لاہور: پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملے کے کیس میں  وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو مقدمے میں نامزد کر دیا گیا، 5 چھاپے مارنے کے باوجود گرفتاری ابھی تک عمل میں نہ آسکی۔

حملے کے بعد وکلا کی گرفتاریاں جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق حسان نیازی کی گرفتاری کیلئے اب تک 5 چھاپے مارے گئے ہیں لیکن وہ بچ نکلے ہیں، چار روز گزرنے کے بعد بھی حسان نیازی کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی تاہم ان کو مقدمے میں نامزد کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی آئی سی حملہ: وزیر اعظم کا بھانجا حسان نیازی پولیس کے چھاپے سے قبل گھر سے غائب

حسان نیازی توڑ پھوڑ، پولیس وین کو نذر آتش کرنے میں پیش پیش تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جس نے بھی قانون شکنی کی اسے گرفتار کیا جائے گا، کسی بھی ملزم کی گرفتاری کے لیے ہم پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔

Related Posts