پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس یرموک کا ترکی کی بندرگاہ گل چک کا دورہ

تازہ ترین

تازہ ترین

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس یرموک کا ترکی کی بندرگاہ گل چک کا دورہ
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس یرموک کا ترکی کی بندرگاہ گل چک کا دورہ

رومانیہ میں پاک بحریہ کیلئے تیار کیے گئے جہاز پی این ایس یرموک نے پاکستان روانگی کے سفر کے دوران ترکی کی بندرگاہ گل چک  کا دورہ کیا۔ 

بندرگاہ گل چک پہنچنے پر میزبان ترک بحریہ نے پاک بحریہ کے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے ترکش اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقاتوں کے دوران  دوطرفہ بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ کمانڈنگ آفیسر نے امیرالبحر کی جانب سے ترکش عوام اور ترکش بحریہ کے لیے خیر سگالی کا پیغام بھی پہنچایا ۔

پاک بحریہ کےجہاز پر منعقدہ عشایئے میں میزبان بحریہ سمیت سفارتی اور دفاعی صنعت سے متعلق شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور کشمیریوں کی حالت زار سے حاضرین کو آگاہ کیا گیا ۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق دورے کا مقصد دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔

Related Posts