اسلام آباد:پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر نے ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پٹرول کے تحت بحرین کی بندرگاہ منٰا سلمان کا دورہ کیا۔ پی این ایس شمشیر کی تعیناتی کا بنیادی مقصد شمالی بحیرہ عرب میں میری ٹائم سیکورٹی کو یقینی بنانا ہے ۔
منٰٰاسلمان بندرگاہ آمدپرپاک بحریہ کے جہازپی این ایس شمشیر کوپاکستان کے نیوی، فضائیہ کےاتاشی اورپاکستان کے سینٹرل کمانڈہیڈکوارٹرزمیں تعینات سینئرنیول نمائندگان نے پُر تپاک استقبال کیا۔
بحرین کی بندرگاہ میں قیام کے دوران جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر رائل بحرین نیو ل فورسز،بحرین کے کمانڈرکوسٹ گارڈاور کمانڈرکمبائنڈمیری ٹائم فورسز سے ملاقاتیں کی۔
ملاقات کے دوران پی این ایس شمشیر کے کمانڈنگ آفیسر نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی جانب سے بحرین کی بحریہ کیلئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا ۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








