معروف اینکر اور سیاستدان ڈاکٹر عامر لیاقت کی نماز جنازہ کے دوران جیب کتروں نے ان کے بیٹے سمیت اہم شخصیات کو موبائل فونز سے محروم کر دیا۔
ذرائع کے مطابق نماز جنازہ کے دوران جیب کتروں نے ناقص سیکورٹی سے فائدہ اٹھا کر اپنا کام جاری رکھا اور ہاتھ کی صفائی دکھا کر عامر لیاقت حسین مرحوم کے صاحبزادے احمد عامر جنہوں نے اپنے والد کی نماز جنازہ پڑھائی، کو موبائل فون سے محروم کر دیا۔
ذرائع کے مطابق عبد اللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں نماز جنازہ سے لیکر تدفین تک کے عمل کے دوران جیب کترے رش اور ناقص سیکورٹی سے فائدہ اٹھا کر بھرپور طریقے سے اپنا کام دکھاتے رہے۔
جیب کتروں نے احمد عامر کے ساتھ ساتھ معروف سماجی رہنما رمضان چھیپا اور ان کے چار رضا کاروں کے موبائل بھی اڑا لیے۔ اس حوالے سے رابطہ کیے جانے پر پولیس حکام نے بھی مذکورہ وارداتوں کی شکایت موصول ہونے کی تصدیق کی۔